بھونیشور،5؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) وزیراعلیٰ نوین پٹنائک نے آج کہاکہ اڑیسہ حکومت ریاست میں کسانوں کے قرض معاف کرنے کی تجویزکوسنجیدگی سے لے گی۔انہوں نے یہاں پارٹی کارکنوں کی ایک جائزہ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے کہاکہ ہم اس کی یعنی کسانوں کے قرض معاف کرنے کی تجویزپرسنجیدگی سے غورکریں گے۔ وزیر زراعت پردیپ مہارتھی نے کہاکہ ریاستی حکومت زراعت قرض معافی پر غور کر رہی ہے۔ اس معاملے پرجلدفیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ اجلاس میں اٹھاکیونکہ اڑیسہ میں کسان بہت غریب ہیں اور خشک، سیلاب طوفان جیسی آفات سے وہ دو چارہوتے ہیں۔